شاپنگ بیگ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی‘مرتضیٰ وہاب

92

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اور مقامی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، معاشی شہ رگ کراچی کے مسائل کو مل جل کر حل کیا جائے،شاپنگ بیگ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی، عوام شاپنگ بیگ کا استعمال ترک کردیں، سندھ کابینہ کے اگلے اجلاس میں قوانین میں ترمیم کی جائے گی،شہر میں جدید ترین گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں، کچرے سے گیس اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے،ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 30منی ڈمپرز اور 6بڑے کمپیکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے، سڑکوں اور گلیوں کے سالڈ ویسٹ نظام میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں،کراچی کو مثالی شہر بنانا ہے، تنقید کے بجائے تعمیر و ترقی کی سیاست کی جائے، سالڈ ویسٹ نظام میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی اسے آئیڈیل بنانے کا ہدف باقی ہے، گلی محلوں سے کچرا اٹھانے کے لیے مزید گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں،یہ بات انہوں نے پیر کے روز سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ماڈل کالونی یارڈ میں ضلع کورنگی کو کچرا اٹھانے کے لیے نئی گاڑیاں دینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔