چیئرمین لیاقت آباد ٹاون کی جانب سے تعمیر لیاقت آبادمحفل مشاعرہ

85

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کی جانب سے محمدی گراونڈ میں تعمیر لیاقت آباد کے عنوان سے محفل مشاعرہ کا انعقاد، چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے مشاعرے میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مشاعرے کے پنڈال کو برقی قمقموں سے سجایا گیاتھا سامعین کیلیے فرشی نشستوں کے ساتھ کرسیاں بھی رکھی گئیں، جناب انور شعورکی زیر صدات ہونے والے مشاعرے میں نظامت کے فرائض شکیل خان نے سر انجام دیے، ملک کے معروف شعرا نے اپنے کلام پیش کرکے شرکائے محفل سے داد وصول کی، مشاعرے میں مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی، کامران سراج، ٹائون کے افسران کے ساتھ کراچی کے اہل ذوق نے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کرکے محفل کو رونق بخشی۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ہماری اولین ترجیح لیاقت آباد ٹائون کی رونقوں کو بحال کرنا تھااس سلسلے میں ہم پارکس اور پلے گراونڈکی بحالی، سڑکوں کی تعمیر،لائٹوں کی تنصیب، و دیگر بلدیاتی امور سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی اردو ادب اور ادبی تہذیب کا گہوارہ ہے، کراچی کی ادبی محافل اور عالمی مشاعرے اور تہذیب پوری دنیا میں مشہور ہے، لیکن بدقسمتی سے کراچی کو کسی کی نظر لگ گئی، یہاں کی ادبی رونقیں ماند پڑ گئیں، ہما ری کوشش ہے کہ کراچی کی بالخصوص لیاقت آباد کی ادبی رونقوں کو دوبارہ سے بحال کیا جائے، تعمیرلیاقت آباد مشاعرہ اس کوشش کا آغاز ہے، ان شاء اللہ ہم اپنی تہذیب اور ادبی رونقوں کو دوبارہ بحال کریں گے۔