پاکستان بنگلادیش جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل، مفاہمتی یاداشت پر دستخط

144
Formation of Pakistan-Bangladesh Joint Business Council

اسلام آباد: پاکستان سے بنگلادیش ایکسپورٹ بڑھنے کے بعد بنگلادیش اور پاکستان کے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کےلیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیے گئے۔

وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلادیش، پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی۔اس دوران پاک بنگلادیش تجارت کو بہتر اور قابل عمل بنانے کیلئے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔

حالیہ مہینوں میں پاک بنگلادیش تجارت میں تیزی دیکھی گئی، دسمبر میں 800 کنٹینرز پر لدا مال پاکستان سے بنگلادیش گیا ہے۔