بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جمعے تک پھر موخر

119

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی  کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کردیا گیا ہے جو اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ۔

اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے آج تیسری مرتبہ فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ میں صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت میں موجود ہوں، عمران خان کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا لیکن وہ تاحال پیش نہیں ہوئے اور نا ہی بشریٰ بی بی یا ان کے وکلا کی طرف سے کوئی پیش ہوا۔

انہون نے کہا کہ آج فیصلہ بالکل تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع دیے گئے،فیصلہ سنانے کے لیے ملزمان کو ایک اور موقع دے رہا ہوں، اب کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔