سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی

105

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 279300 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے 239455 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 15 ڈالر سے کم ہو کر 2675 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔