مگرمچھ نے دریا میں ڈوبنے کی اداکاری شروع کر دی، ویڈیو وائرل 

127

انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو سے ایک حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مگرمچھ کو پانی میں الٹا تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 وائرل ویڈیو میں مگرمچھ کو الٹا تیرتے اور اپنے پنجے ہوا میں لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ ڈوبنے کی اداکاری کر رہا ہو۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مگرمچھ کی یہ حرکتیں اس کے ڈوبنے کا تاثر پیدا کر رہی ہیں، جس پر مختلف افراد نے یہ قیاس آرائیاں کیں کہ شاید یہ ایک شکار کو پھانسنے کا جال ہو۔

https://www.instagram.com/reel/DEixGKNNn-q/?utm_source=ig_web_copy_link

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس منظر کو مگرمچھ کی جانب سے شکار کو دھوکہ دینے کی ایک ذہین چال کے طور پر تشبیہ دی، اور کہا کہ یہ اس کی چالبازی ہو سکتی ہے۔

تاہم، ماہرین نے ان تمام دعووں کو رد کرتے ہوئے انہیں مبالغہ آرائی اور گمراہ کن قرار دیا ہے، اور واضح کیا کہ یہ محض ایک اتفاقی حرکت ہو سکتی ہے۔