کوئٹہ (نمائندہ جسارت) سنجدی کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق 6 کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ خیبر پختونخوا کے قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے اور جاں بحق کان کنوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈائریکٹر ظہیر احمد بلوچ نے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی۔