انتظامیہ قبرستانوں پر خصوصی توجہ دے ،ہیومین ویلفیئر سٹیزن

78

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہیومن ویلفیئر سٹیزن کمیونٹی بورڈ حیدرآباد کے وفد نے چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری عبدالرحمن راجپوت،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سید یاور علی شاہ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت معروف قانون دان عبد المعید شیخ ایڈووکیٹ نے کی۔ وفد میں حنیف قریشی، اقبال قریشی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں حیدرآباد کے قبرستانوں کی تباہ حالی کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، بالخصوص جنت طیبہ مسلم قبرستان گنجو ٹکر، جو کے ہوسڑی روڈ پر واقع ہے۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور بتایا کہ کراچی میں سیکرٹریز کے ساتھ اس مسئلے پر گزشتہ ملاقاتوں میں بات چیت بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مستقبل میں ہونے والی پیشرفت کی یقین دھانی بھی کروائی۔یہ میٹنگ شہر میں قبرستانوں کی طرف دیکھ بھال سے متعلق حیدرآباد کے شہریوں کے دیرینہ خدشات کو دور کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور ہیومن ویلفیئر سٹیزنز کمیونٹی بورڈ حیدرآباد کے درمیان تعاون سے شہر کے قبرستان کے بنیادی انفرااسٹرکچر میں مثبت تبدیلیاں اور بہتری کی توقع ہے۔