گوادر، آل پارٹیز کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

40

گوادر (نمائندہ جسارت ) گوادر شہر میں آل پارٹیز گوادر کی جانب سے دی گئی کال پر اتوار کے روز شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ آل پارٹیز گوادر گزشتہ 28 دنوں سے گوادر کے مسائل کے حل کے لیے میرین ڈرائیو پر دھرنا دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ آل پارٹیز کے کنوینر اور نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ہوت عبدالغفور کے ڈیرے کا محاصرہ کیا اور کارروائی کی۔ اس واقعے کے بعد آل پارٹیز نے اتوار کے روز شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی جس کی بنا پر شہر بھر میں مکمل کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور گوادر شہر میں دکانیں بند رہی اور ٹریفک کی روانی حسبِ معمول کم رہی۔