پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ و ایسوی ایٹ سیکرٹری جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، وحیدحیدرشاہ نے پی ٹی سی ایل کے شعبہ سیلز کے ورکرز اور آفیسرز کارکردگی کے اعتبار سے عمرہ پر بھیجے جانے خوش قسمت افراد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سالانہ عمرہ و حج قرعہ اندازی کے علاوہ دیگر شعبہ جات، ٹیکنیکل، سروسز، ایڈمن اور فنانس کے اہلکاروں کو بھی کارکردگی کی بنیاد پر عمرہ پر بھیجا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حوصلہ افزائی کے اقدامات سے ورکرز کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے اور کمپنی ترقی کرتی ہے۔