وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےتحت سالانہ امتحانات یکم فروری سےشروع ہونگے،مولانا طلحہ رحمانی

11

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز بروز ہفتہ دو شعبان 1446ھ مطابق یکم فروری 2025 سے ہونگے۔جو مسلسل چھ روز تک جاری رہیں گے۔میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ مولانا طلحہ رحمانی نے سالانہ امتحانات کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کئے،جس کے مطابق امسال مجموعی طور پر چھ لاکھ پچیس ہزار چھ سو اٹھائیس (625628) طلبا وطالبات ریکارڈ تعداد میں امتحان میں شریک ہونگے۔