جندول قومی اتحاد نے ایک اورایمبولینس قوم کے لئے وقف کر دی

11

کراچی (پ ر) کراچی میں جندول قومی اتحاد کے چئیرمین حاجی سید حلیم خان نے اتمانخیل ویلفیئر ایسوسی ایشن کو فری ایمبولینس گفٹ کردیا، حاجی حلیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کے فلاحِ بہبود کیلئے کام کرنا ہے میں چاہتا ہو کسی بھی خدمت کیلئے جب بھی پکارو گے حاضر ہو جاؤں گا، عوام کی خدمت کرکے دل کو سکون ملتا ہے، تقریب سے طور جان ماما ، امین الحق ودیگر نے بھی خطاب کیا، اتمان خیل ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ایمبولینس دینے پر جندول قومی اتحاد کے چیئرمن حاجی حلیم خان ، طور جان ماما و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔