باہر جانے والے 55 مسافر آف لوڈ

41

کراچی(جسارت نیوز)کراچی سے بیرون ملک جانے والے مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق روزانہ آف لوڈنگ سے مسافروں کے ٹکٹ ضائع ہونے سے بھاری نقصانات ہورہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 مسافروں کو اندازے کے مطابق ایک کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔