ٹرمپ بطورِ صدر خاندانی کاروبار میں شامل نہیں ہونگے‘ ٹرمپ آرگنائزیشن

110

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹرمپ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بطورِ صدر داخل ہونے پر اپنے ریئل اسٹیٹ، ہوٹل، گولف، میڈیا اور لائسنسنگ کے اربوں ڈالر کے کاروبار کا انتظام اپنے بچوں کے حوالے کر دیں گے۔ انہوں نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران بھی ایسا ہی کیا تھا ۔ کمپنی نے کہا کہ منتخب صدر کی تمام سرمایہ کاری، اثاثہ جات اور کاروباری مفادات ان کے بچوں کے زیرِ انتظام ٹرسٹ میں رہیں گے۔ٹرمپ بورڈ کے کسی اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی ان کا تقرر کیا جائے گا اور روزمرہ کے فیصلہ سازی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔