لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی سیکورٹی حکام نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی سوشل میڈیا پوسٹس کی مانٹیرنگ شروع کردی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک اور دیگر کی پوسٹس کو سیکورٹی خدشات کے طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے اور نگرانی ہوم آفس کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی ٹیم کر رہی ہے۔ ٹیم یہ بھی جائزہ لے رہی ہے کہ ان پوسٹس کی پہنچ کہاں تک اور کون اس میں شامل ہورہا ہے۔