آکلینڈ(اسپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دے دی ۔ 291رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 150 پر ڈھیر ہو گئی ۔ مارک چیپمین نے81 رنز بنائے ، اسیتھا فرنینڈو ، ماہیش تھیکشنا اور ایشان ملنگا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ، سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے ، پاتھم نسانکا 66 ، کوسال مینڈس 54 اور جانیتھ لیانگے 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیوزی کی طرف سے میٹ ہینری نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 29.4 اوورز میں 150 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، مارک چیپمین نے 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، نیوزی لینڈ کے تین بیٹر صفر پر آئوٹ ہوئے ، سری لنکا کی طرف سے اسیتھا فرنینڈو ، ماہیش تھیکشنا اور ایشان ملنگا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ۔