محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے اسٹیم مقابلے

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے اسٹیم مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گلشن اقبال بلاک 6 میں اسٹیم مقابلوں کے لئے اسکول کو طلبا و طالبات کی جانب سے بنائے گئے پراجیکٹس سے سجایا گیا، اسٹیم مقابلوں کے لئے ترتیب دیے گئے پروگرام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اعظم مرکھنڈ، ڈپٹی ڈی ای او ذاکر بھرگڑی، شعیب احمداور ان کی ٹیم کی جانب سے کرایا گیا ، اسٹیم مقابلوں میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی 28 اسکولوں نے حصہ لیا اور بچوں کی جانب سے بنائے گئے پراجیکٹس کو دیکھ کر آنے والے افسران بھی حیران ہوگئے۔