بنگلادیش نے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط آسان کر دیں
بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا ضروری ہے۔
سفیرا نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلا دیش باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے لاہور چیمبر کے کردار کو اہمیت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کر دی ہے اور اب پاکستانی شہری آن لائن ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ہم بنگلادیش سے تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں اور ہمارے وفود جلد بنگلا دیش کا دورہ کریں گے۔