منڈی بہاءالدین: آتش گیر مواد پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

110

منڈی بہاءالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں آتش گیر مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق متاثرہ مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا، جہاں صبح سویرے آتش گیر مواد میں آگ لگنے کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں مکان اور اس سے ملحقہ مکان کی چھتیں گر گئیں، جس کے باعث قریبی مکان کی ایک خاتون اور بچی بھی ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئیں۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پھالیہ اور رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا ہے۔ امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں فضا سوگوار ہے۔