دلچسپ پیشہ:لوگوں کی تعریف کرکے 65 ڈالر روز کمائیں

109

ٹوکیو:کیا یہ بہت دلچسپ اور عجیب نہیں کہ کوئی شخص دوسروں کی تعریف کرکے پیسے کمائے اور اس کام کو بطور پیشہ اختیار کرلے؟

جی بالکل! جاپان کے ’’انکل پریز‘‘ (تعریفیں کرنے والے انکل) کی کہانی بالکل یہی یعنی بہت منفرد اور دلچسپ ہے۔ 43 سالہ انکل پریز، جو اس سے پہلے اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے، نے جوئے کی لت کے باعث اپنی فیملی اور ملازمت کو کھو دیا۔

بعد ازاں انہوں نے اپنی زندگی کو دوبارہ سنوارنے کا فیصلہ کیا اور ایک نیا پیشہ اختیار کیا، جس میں وہ دوسروں کی تعریفیں کرکے پیسے کماتے ہیں۔

انکل پریز سڑک پر کھڑے ہو کر لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں اور اس کے عوض تھوڑی سی فیس وصول کرتے ہیں۔ ان کی یہ منفرد روزی کمانے کا طریقہ جاپان میں میڈیا کی زینت بنا اور پھر ایک ٹی وی نے ان کی زندگی پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی ریلیز کی۔

انکل پریز روزانہ اوسطاً 30 سے زیادہ لوگوں کی تعریف کرتے ہیں، جس سے وہ تقریباً 10,000 ین (65 ڈالر) کماتے ہیں۔