چوروں کو قابو کرنے کے لیے پولیس روبوٹ متعارف

109

بیجنگ:چین نے حال ہی میں ایک جدید اے آئی سے لیس پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے، جس کا نام RT-G ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف شہر کی سڑکوں پر گشت کرتا ہے بلکہ مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ خود مختار اور خودکار نظام کا حامل ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ انسانی نگرانی کے بغیر بھی اپنا کام کر سکتا ہے۔

روبوٹ RT-G کو ’’لوگون ٹیکنالوجی‘‘ کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ مغربی ماڈلز سے مختلف ہے کیوں کہ اسے نگرانی کے لیے نہیں، بلکہ مجرموں کو پکڑنے اور ان کے تعاقب کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کی خصوصیات میں یہ شامل ہیں کہ یہ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر سکتا ہے، جال پھینک سکتا ہے اور بلندی سے گرنے کے باوجود خود کو سنبھال سکتا ہے۔ اس روبوٹ کا مقصد انسانی اہلکاروں کی مدد کرنا ہے اور انہیں جرائم سے نمٹنے کے لیے ایک موثر متبادل فراہم کرنا ہے۔

یہ روبوٹ ایسے حالات میں استعمال کیا جائے گا جہاں انسانی اہلکاروں کے لیے کام کرنا مشکل یا خطرناک ہو، مثلاً بڑے خطرناک ماحول میں۔ RT-G روبوٹ چین میں پولیس کے آپریشنز کو زیادہ مؤثر اور محفوظ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔