عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اعتراضات عائد

102
ountry will go bankrupt

لاہور:بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر رجسٹرار نے اعتراضات عائد کر دیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر رجسٹرار نے اعتراضات لگائے ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 13 جنوری کو ان اعتراضات پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو وہ اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے اور ان کے خلاف سیاسی انتقام کے طور پر سازش کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ 2سال سے مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ مقدمات انتقامی کارروائیاں ہیں۔

عمران خان نے درخواست کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ان 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دے۔

یاد ہرے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ لاہور میں 9مئی کے دوران عمران خان کے خلاف کل 12 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔