عمران خان سیاسی نہیں کرمنل قیدی ہے، احسن اقبال

71
کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پریس کانفرنس کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہعمران خان سیاسی قیدی نہیں ایک کرمنل قیدی ہے، حکومت عمران خان کو رہا نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی نے ملکی 50 ارب روپے اپنے دوست کے اکاو¿نٹ میں ڈلوائے، یہ ڈاکا نہیں تو کیا ہے، عمران خان نے قیمتی تحائف سستے داموں فروخت کرکے خود کو فائدہ پہنچایا، 4 سال بانی پی ٹی
آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کو بدترین معاشی دلدل میں پھنسایا، پی ٹی آئی فوج کے خلاف منظم سازشیں کرتی رہی، یہ جماعت پاکستان دشمن عناصر کا اثاثہ اور ملک دشمن لابیوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، تحریک انصاف نے پاکستان کو مغرب میں نیچے گرانا چاہا۔