قرآن و سنت سے دوری سے ہم مشکلات کا شکار ہیں،مولانا ثنااللہ

66

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی عثمان شاہ مولانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انسان کی زندگی کا مقصد صرف اللہ کا نظام زمین پر نافذ کرنا ہے، قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے ہم مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ بات انہوں نے مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کی شب بیداری کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم کے کندھوں پر بہت بڑی ذمے داری ہوتی ہے، وہ قرآن وسنت کے پیغام کو سمجھ کر اسے لوگوں تک پہنچائیں اور انہیں بتائیں کہ آج ہم جن مسائل سے دوچار ہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے دوری ہے، اس کی وجہ سے ہماری نئی نسل بے راہ روی کا شکار اور ہم مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رات کو اُ ٹھ کر اپنے رب کے حضور توبہ استغفار کرنا چاہیے، انسانوں کے بجائے اللہ ہی سے مدد طلب کرنا چاہیے، تربیت گاہ سے جمعیت طلبہ عربیہ حیدرآباد کے امین عبدالمنعم نے خطاب کرتے ہوئے کہا جمعیت طلبہ عر بیہ مدراس کے طلبہ کی سب سے بڑی تنظیم ہے، یہ تنظیم طلبہ کو دینی اور دنیوی دونوں تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت فرقہ واریت عصبیات اور لسانیت سے پاک تنظیم ہے، وہ اپنے طلبہ کے کردار کی تعمیر قرآن وسنت کے مطابق کر رہی ہے۔ تربیت گاہ سے منتظم عربیہ عثمان شاہ، رضوان احمد اور بزم قرآن ضلع حیدرآباد کے ناظم محمد اقبال نے بھی خطاب کیا۔