دسمبر 2024ء میں سیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا

16

کراچی(کامرس رپورٹر)ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔دسمبر 2024ء کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.1 ارب ڈالر کی رقم بھیجیں، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر دسمبر 2024ء سال بسال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد بڑھ گئیں۔ترسیلاتِ زر میں مالی سال 25ء کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر آئے۔ جو مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے موصول شدہ 13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8 فیصد اضافہ ہے۔ دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (770.6 ملین ڈالر)، موصول ہوئیں۔متحدہ عرب امارات (631.5 ملین ڈالر)، سے موصول ہوئے۔برطانیہ (456.9ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے (284.3 ملین ڈالر) کی ترسیلات موصول ہوئیں۔