کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن کو گلشن بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ گلشن اقبال میں انفرااسٹرکچر کا جال بچھائینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 4 کانٹیننٹل بیکری سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ، واضح رہے کہ گلشن اقبال میں سڑکوں کی بہتری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ان سڑکوں کو بہتر بنایا جارہا ہے جہاں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل موجود نہیں ہیں جبکہ چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کی وڑن کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو بھی متعلقہ اداروں اور اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئیے گئے پیں بخوبی عوامی مسائل کو جانتے ہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔