سعودی ولی عہد محمد بن سلمان چوتھی بار بااثر عرب رہنما منتخب

13

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے با اثر عرب رہنما کا اعزاز چوتھی بار حاصل کرلیا ۔ روسی چینل آر ٹی کے سروے میں بااثر عرب رہنما کا انتخاب کیا گیا ، جس میں عوام کی اکثریت نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو موثر عرب قائد قرار دیا ۔ سروے میں کل 31ہزار 166 افراد نے حصہ لیا جن میں سے 16ہزار 998 ووٹ شہزادہ محمد بن سلمان کو دیے گئے ہیں۔ سروے کے مطابق مسلسل چوتھے سال اس اعزاز کو برقرار رکھنا شہزادہ محمد بن سلمان کی علاقائی اور عالمی سطح پر نمایاں کردار اور سعودی عرب میں ترقی اور اصلاحات کے لیے ان کے غیرمعمولی اثر و رسوخ کو اجاگر کرتا ہے۔