امریکی کانگریس میں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاری کا بل منظور

46

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کانگریس میں غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنے کا بل منظور کرلیا گیا،جس کے تحت تارکین وطن کو مجرمانہ سرگرمی کے ثبوت کے بغیر محض شبہے پر حراست میں لیا جاسکے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بل امریکی کانگریس کے دوسرے ایوان سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے جو جلد ہی اس پر ووٹنگ کرے گی۔ ایوان نمائندگان کی طرح اس بل کو ری پبلکن کی اکثریت والی سینیٹ میں بھی کچھ ڈیموکریٹک ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔ کانگریس میں یہ بل 159 کے مقابلے میں 264 ووٹوں سے پاس کیا گیا تھا،جب کہ 48 ڈیموکریٹک ارکان نے بھی اس بل کی حمایت میں ووٹ دیاتھا۔واضح رہے کہ 10ارکان پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ری پبلکن ارکان کی تعداد 52 ہے جبکہ اس کے ایوان میں پاس ہونے کے لیے 60 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔