جنوری کیلیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

38

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے جنوری کیلیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کیلیے قیمت میں کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کیلیے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کیلیے آر ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر میں سوئی ناردرن کیلیے آر ایل این جی کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔