خیبرپختونخوا حکومت کا انٹرنیٹ اسپیڈ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطے پر غور

89
richest people

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے انٹرنیٹ کی کمزور رفتار کے مسئلے پر ٹیکنالوجی کے مشہور ماہر اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتار صوبے میں آئی ٹی کے شعبے پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایلون مسک سمیت دیگر عالمی ماہرین اور شخصیات سے تعاون کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔

شفقت ایاز نے مزید کہا کہ صوبے میں انٹرنیٹ کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، تاہم اس کی وجوہات کے بارے میں واضح معلومات دستیاب نہیں۔ انٹرنیٹ کی بہتر اسپیڈ کے بغیر آئی ٹی کے میدان میں ترقی ممکن نہیں، اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔