وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع

94

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کرتے ہوئے تماماسلام آباد: وزارتوں،اسلام آباد: ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ تمام غیر ضروری آسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد ہوگی۔

فنانس ڈویژن کے مراسلے کے مطابق:

  • 6 جنوری تک تمام وزارتوں اور محکموں سے آسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
  • کسی بھی نئی آسامی کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔
  • 31 جنوری 2025 تک منظور شدہ آسامیوں کا ڈیٹا فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
  • 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیوں کو ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے اس اقدام کا مقصد غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا اور سرکاری بجٹ کو بہتر بنانا ہے۔