غزہ جنگ میں اموات کی تعداد 41 فیصد کم رپورٹ ہونے کا انکشاف

110
40 more Palestinian martyrs

لینسٹ جنرل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 30 جون 2024 کے درمیان غزہ میں ہونے والی اموات کی تعداد فلسطینی وزارت صحت کے سرکاری اعدادوشمار سے تقریباً 41 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اس عرصے میں اموات کی تعداد 37 ہزار 877 بتائی تھی، جب کہ حقیقت میں 64 ہزار 260 افراد کی موت واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 59.1 فیصد خواتین، بچے اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل تھے۔ اس حساب سے اکتوبر تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔