چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکا، دو افراد زخمی

133
Loud explosion near Chaman railway station

چمن: بلوچستان کے علاقےچمن ریلوے سٹیشن کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا۔دھماکہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، زخمی دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔