پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل چوتھے روز منفی پر بند

82

کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل چوتھے روز منفی پر بند ہوا ہے۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 232 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 113915 پوائنٹس کی سطح
پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں 628 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس نے انڈیکس کو 113519 پوائنٹس تک گرا دیا۔بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوکر 14156 ارب روپے ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن چار منفی دنوں میں 476 ارب روپے کم ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 3 سطحیں کھو گیا تھا۔