حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ ،چیئرمین عدنان خان دیسوالی نے اپنے ایک بیان میں لطیف آباد کی سب سے بڑی تاجر انجمن لطیف آباد بزنس فورم کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان قیادت تحصیل میں تاجروں کے مسائل کیلےے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ انہوں
نے کہا کہ نوجوانوں کو قیادت کی منتقلی ایک اچھا اقدام ہے جس پر ہم حیدر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر اویس خان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ نئی کمیٹی کی تشکیل کا عمل خوش اسلوبی کیساتھ مکمل کیا۔ آصف میمن کونچ والا و دیگر نے سابق صدر آل لطیف آباد بزنس فورم مرزا حسّام بیگ و دیگر کی کاوشوں کو بھی سراہا اور انہیں اپنی مدّت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی صدر آصف میمن کونچ والا نے نئی آنے والے کمیٹی عہدیداران وممبران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔