ٹنڈو جام حیسکو ،بقایاجات کی عدم ادائیگی ،8 ٹرانسفامر اتا دیے

61

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) حیسکو کی مختلف علاقوں میں کارروائی، بقایا جات ادا نہ کرنے پر 8 ٹرانسفارمر اُتار دیے۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹیم مختلف دیہاتوں میں کارروائی کرتے ہوئے بقایا جات ادا نہ کرنے پر 8 ٹرانسفارمر اُتار کر ساتھ لے گئے، جبکہ ٹنڈوجام، موسیٰ کھٹیان، گبول فارم پر آپریشن کرتے ہوئے 100 سے زائد ناجائز کنکشن منقطع کر دیے۔ اس موقع پر ایس ڈی او انیس الرحمن تھیم کا کہنا تھا کہ اے سی سہیل شیخ اور ایکسین فاروق احمد تنیو کی ہدایت پر ٹنڈوجام اور مختلف دیہاتوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ٹیوب ویل، ایک پیٹرول پمپ، 2 برخانوں کے کنکشن کاٹ کر ٹرانسفارمر اُتار کر قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کارخانوںکے مالکان پر لاکھوں روپے کے بقایا جات ہیں، انہیں بار بار نوٹس دینے کے باوجود یہ بقایا جات ادا نہیں کر رہے، اگر اب انہوں نے بقایا جات ادا نہیں کیے تو ان پر ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کی جائے گی، بقایاجات ادا نہ کرنے پر بجلی چوری کرنے پر مختلف دیہاتوں میں 100 سے زائد کنکشن منقطع کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔