عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

50

کراچی (کامرس رپورٹر) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید بڑھ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2 ہزار 665 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1114 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 350 روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 872 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔