پنجاب حکومت روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے،شافع حسین

130

فیصل آباد(آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہاہے کہ پنجاب حکومت صنعتکاری کا عمل تیز کرکے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے فیڈمک کے معاملات کوبھی بہتر کریں گے اورصنعتی مراکز میں سیکورٹی کے امور کے لیے اعلیٰ پروفیشنل سیکورٹی ایجنسی ہائر کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا140واں اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔