ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحق

47

ٹھٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے کار میں آگ بھڑکنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ دھابیجی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو رولر ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کردیا گیا۔