پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

99

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے227پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے۔