پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل محمد سلیم کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

115

اسلام آباد(صباح نیوز)ریئر ایڈمرل محمد سلیم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ وائس ایڈمرل محمد سلیم نے 1991ء میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ افسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد، سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ایم فل اور برطانیہ سے انٹرنیشنل الیکٹرانک وارفیئر منیجر کا کورس بھی کیا ہوا ہے۔