لندن(اسپورٹس ڈیسک )پاکستانی بلے باز صائم ایوب کا لندن میں ابتدائی چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے۔ پی سی بی نے بلے بازکے بہترین علاج کیلئے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ روز اظہر محمود کے ہمراہ صائم لندن پہنچے تھے اور لندن میں ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کا معائنہ کیا۔ صائم ایوب کا لندن میں آج ایک اور معائنہ شیڈولڈ ہے۔