اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی آمدنی سے زیادہ اثاثے پر تحقیقات کا دائرہ وسیع

27

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ۔محکمہ اینٹی کرپشن کو موصول اطلاعات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھوسو کے والد محمد اسحاق کھوسو محکمہ خوراک کے چوکیدار ہیں جبکہ ان کے والد کے نام پر کروڑوں روپے کی جائداد موجود ہے ، اسی طرح بھائی علی کھوسو محکمہ اسکول ایجوکیشن میں کلرک ہیں اور ان کے بھائی کے نام بھی کروڑوں روپے کی جائیداد ہے ، جبکہ اسٹنٹ کمشنر کورنگی نے اپنے سالے کے نام بھی اثاثے بنائے ہیں ،ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹر 2 اینٹی کرپشن نے ڈی سی کورنگی کے اثاثوںکے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔