واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اور بالی ووڈ ہلز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر فائٹرز 3مختلف مقامات پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،جب کہ 5افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کوسٹ آئی لینڈ سے پسادینا تک رہایش پزیر ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ آبادی کو علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل کی صبح لگنے والی آگ کے باعث اب تک ایک ہزار سے زائد مکانات جل کر خاک ہو چکے ہیں ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مختلف مقامات پر پھیلتی جارہی ہے۔