محکمہ زراعت میں ملازمین کی ترقیاں، صوبائی وزیر نے منظوری دے دی

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی نے کافی عرصے سے ترقی کے انتظار میں بیٹھے محکمہ زراعت کی ریسرچ ونگ کے 5، ایکسٹینشن ونگ کے 33 اور مارکیٹ کمیٹی کے7 افسران کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے. سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی نے ایکسٹینشن ونگ کے 33 آفس اسسٹنٹ کو اسٹینو گرافر کے عہدے پر ترقی دی، مارکیٹ کمیٹی ونگ کے 5 افسران کو سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور 2 کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی، جبکہ ریسرچ ونگ کے 5 افسران کو سپریٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دیں. سیکریٹری زراعت کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو ترقی دینا نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے ملک کی زراعت اور معیشت میں بہتری آتی ہے۔