اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام(ف) نے وفاق کے بعد صوبوں میں بھی مدارس رجسٹریشن کیلیے نیا مسودہ تیار کر لیا ہے، یہ مسودہ صوبہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025 کہلائے گا، مجوزہ مسودے کے متن کے مطابق اگر سوسائٹی کے رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025 کے آغاز سے پہلے مدارس اگر پہلے سے رجسٹرڈ نہیں ہے تو اس ایکٹ کے تحت 6 ماہ کے اندر اندر رجسٹرڈ ہوسکتا ہے۔ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی بل 2025 کے ایکٹ کے تحت یا اس کے قیام کے 1 سال کے اندر اندر رجسٹر ہوسکتا ہے۔ مجوزہ مسودے کے متن کے مطابق وہ مدارس جو پہلے وفاق سے رجسٹرڈ ہیں ان کو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے اور جو مدارس رجسٹرڈ نہیں وہ اپنے آپ کو وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ رجسٹر کرواسکتے ہیں۔