آسٹریلیا تاریکن وطن کی حق تلفی کررہا ہے‘ اقوام متحدہ

137
امریکا: ٹرمپ کے حکم پر غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں
امریکا: ٹرمپ کے حکم پر غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں

آسٹریلیا تاریکن وطن کی حق تلفی کررہا ہے‘ اقوام متحدہ
اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے آسٹریلیا میں تاریکن وطن کی حق تلفی سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان سمیت دیگر مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے2 درجن سے زائد تارکین وطنوں کو نارو کے جزیرے میں زبردستی کئی عرصے سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔
انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ ہیومن رائٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے شہری اور سیاسی حقوق کے متعلق سے عالمی معاہدے کی 2 دفعات کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایک تو یہ کہ صوابدیدی حراست اور دوسری حراست کو عدالت میں چیلنج کرنے کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔
مذکورہ حوالے سے عرب میڈیا نے بھی ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق جنیوا میں یونائیٹڈ نیشن کے ادارے نے آسٹریلیا سے اس بات کا بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلیا تارکینِ وطن کو مناسب معاوضہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کوبھی یقینی بنائے کے دوبارہ ایسی کوئی خلاف ورزی کا مرتکب نہ ہو۔
یہاں یہ بات بھی علم میں رہے کہ افغان پناہ گزین خواتین کرکٹرز نے سفارت کاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی آسٹریلیا میں ٹیم بنانے میں مدد دے۔