بانیٔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: زرتاج گل

146

 پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو انصاف کی فراہمی اور عمران خان کی رہائی کے لیے پر امن احتجاج کیا۔

 زرتاج گل کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو ہمارے ورکر زخمی اور شہید ہوئے اور ہم پر ہی مقدمات ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہوئی اور حکم ملا کہ شہداء کی بات کریں۔