نائجیریا میں دنیاکا سب سے بڑا سینڈل تیار

136
The world's largest sandals

لاگوس: نائجیریا میں خاتون نے دنیا کا سب سے بڑا سینڈل تیار کردیا، مذکورہ فیشن ڈائزئنر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کےلیے یہ سینڈل تخلیق کیا۔

دنیاکا سب سے بڑا سینڈل 10 فٹ، 4 اعشاریہ 2 انچ چوڑا اور 26 فٹ، 8.8 انچ طویل ہے۔ سینڈل تیار کرنے والی یہ خاتون جسکا نام لزثانیہ ہے اس نے نائجیریا کے دارالحکومت لاگوس کے علاقے لیکی پکسل پارک میں گزشتہ ہفتے اس بڑے کولوگ اسٹائل سینڈل کی تیاری پر 72 گھنٹے لگائے۔

خاتون نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام کے پاس اس عظیم الجثہ سینڈل کو پیش کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ میکسیکو کے میونسیپیو ڈی سہایایو کے فنکاروں کی ٹیم کے پاس تھا جنھوں نے دس فٹ اور 1.65 انچ چوڑا اور 24 فٹ 5.31 انچ طویل سینڈل تیار کیا تھا۔