نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ملک کے لیے 367 گیمز کھیلنے پر ناقابل یقین حد تک خوش قسمت اور فخر محسوس کرتا ہوں، میں اپنے تمام ساتھیوں اور کوچنگ اسٹاف کا بہت شکرگزاز ہوں۔
مارٹن گپٹل کی ریٹائرمنٹ پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ مارٹن گپٹل میچ ونر کھلاڑی تھے۔
سی ای او کرکٹ نیوزی لینڈ اسکاٹ ویننک کا کہنا تھا کہ مارٹن گپٹل مختصر فارمیٹ کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔
واضح رہے کہ مارٹن گپٹل نے نیوزی لینڈ کی 47 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 122 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی ہے۔